تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے رہتے ہیں، عزت و انصاف کے لیے اتحاد قائم رہتا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسی نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے۔

محمد بن الکریم العیسی نے کہا کہ اسلام سب کے لیے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اسلام مساوات اور رواداری کا درس دیتا ہے، اسلام انصاف پسند دین ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ چیف جسٹس کے لیے

پڑھیں:

آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔

گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے لیے کام کرنا ہے، سہیل آفریدی نئی امید کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے وزیرِ اعلیٰ آئینی اور قانونی طور پر منتخب ہوئے ہیں، غیر جمہوری کام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اقلیتوں کےحقوق کےلیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرقانون پنجاب
  • قانون کی حکمرانی لازم ، سب کیلئے انصاف و احترام ضروری ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • سپریم کورٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق پر سمپوزیم
  • سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق پر سمپوزیم، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی سپریم کورٹ آمد
  • خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی یوم خوراک پر پیغام
  • محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے: صدر آصف زرداری
  • آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں: اسد قیصر
  • شاہِ ہمدان کی تعلیمات ہر زمانے کے لیے مشعلِ راہ ہیں، میر واعظ