اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہو گئے۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں،عدالت نے کہاکہ آپ کی بات سے لگتا ہے جن پر ٹیکس نہیں لگا ان پربھی لگا دیا جائے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

فروغ نسیم نے کہاکہ شاید میں اپنے دلائل درست انداز میں پیش نہیں کر سکا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کہنا چاہتے ہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ فائنل ٹیکس رجیم میں ایک بار ٹیکس لگنے کے بعد دوبارہ نہیں لگ سکتا، سپر ٹیکس ایک الگ کیٹگری کے طور پر نافذ کیا گیا ہے،عدالت کی جانب سے مقدمے کی سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپر ٹیکس نے کہاکہ پر ٹیکس

پڑھیں:

کبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا،قانون پرعمل کیا جائے گا،گورنر خیبرپختونخوا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں نےکبھی نہیں کہا  کہ  حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین  اور قانون  پر عمل کروں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا،  وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع  ہوچکا ہے، میرا جو  آئینی فرض ہے  وہ ادا کروں گا۔

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل (بدھ) تک نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینےکا حکم دے دیا ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا، سپریم کورٹ میں وکیل کے دلائل
  • متاثرہ ججز نکال دیں تو بات پھر جسٹس امین الدین کے پاس آئے گی، جسٹس مسرت
  • 26ویں ترمیم: کیا جوڈیشل کمیشن عدالت عظمیٰ سے بھی اوپر ہے؟، جسٹس عائشہ ملک کے سخت سوالات
  • کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟جسٹس عائشہ ملک کا استفسار 
  • فضل الرحمان واضح مینڈیٹ کیخلاف غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • کبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا،قانون پرعمل کیا جائے گا،گورنر خیبرپختونخوا
  • گلگت بلتستان ٹیکس کیس: سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
  • اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
  • 26ویں آئینی ترمیم کیس؛کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں،جسٹس عائشہ ملک کے ریمارکس