قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔
پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔
طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
دوران کیمپ اینٹی ڈوپنگ، بین الاقوامی کرکٹ سے آگاہی اور میڈیا سے بات چیت کے بارے میں بھی لیکچر دیے جائیں گے۔
منتخب پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
Women's U19 skills and fitness camp to begin on 18 October in Karachi
Details here ➡️ https://t.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد اہم افسران کے تبادلے
کوئٹہ:حکومتِ بلوچستان نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینئر افسر مجیب الرحمٰن کو سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسی طرح سیکریٹری آبپاشی صالح محمد ناصر کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمٰن بلعچ کو نیا سیکریٹری آبپاشی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر افسر داؤد خان خلجی کو سیکریٹری صحت کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔