اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر اہم سوالات پوچھ لیے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دو عہدے رکھنے کے خلاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو  نے ریمارکس دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آئین میں کہاں لکھا  ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا؟ کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس پر ہماری معاونت کریں‘۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ’نائب وزیراعظم سے متعلق فرانس ایران ترکی میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے وہ بتائیں، ہم نے آئین کو فالو کرنا یے، اس پر تیاری کریں اور آئیندہ سماعت پر دلائل دیں‘، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیئے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل عدیل واحد سے معاونت طلب کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہا جہاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی، اس سلسلے میں سرکاری وکیل اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا جہاں حکومتی جواب میں بتایا  تھا کہ ’اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے وہ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے‘۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہارافسوس

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کے اسلام آباد ڈپٹی وزیر

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری