خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ بدل گیا لیکن سابقہ کابینہ کی مراعات تاحال برقرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بدل گئے لیکن سابقہ چیف منسٹر کی کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کو دی گئی مراعات اب تک برقرار ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آئے ہوئے کئی دن گزار گئے ہیں، اس کے بعد بھی علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے وزرا، مشیر اورمعاونین سے مراعات واپس نہیں لی گئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابقہ وزیراعلیٰ کی کابینہ کے ارکان تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائشگاہیں استعمال کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کابینہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔