چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے دونوں رہنماؤں کی انتخابی مہم چلانے کےلیے کارکنوں کو ہدایت کردی ہے اور کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بانی چیئرمین کا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی ہیں، جو ابھی تک سماعت کےلیے مقرر نہیں ہوئی ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 اکتوبر سے قبل سماعت نہ ہوئی تو پٹیشن بیکار ہوجائیں گی کیونکہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر الیکشن شیڈول ہوچکا ہے، ہماری درخواست ہے ناانصافی نہ ہو، کیس مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر اور عمر ایوب کی نشست پر نومبر میں انتخابات ہورہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شبلی فراز کی بیرسٹر گوہر عمر ایوب

پڑھیں:

جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آنے کے قوی امکانات، سپارکو کا اعلان

اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق طلوع ہوگا۔

 سپارکو کے مطابق فلکیاتی مشاہدات اور موسمیاتی اندازوں کی روشنی میں نئے قمری مہینے کے آغاز کے امکانات واضح ہیں، 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے ایک موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے،  ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ کا ہوگا، جو چاند کے نظر آنے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

سپارکو کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں، بشرطِ موسم صاف رہے۔ ان کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعتبار سے جمادی الاول 1447 ہجری کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہونے کا زیادہ امکان ہے، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سپارکو کی یہ پیش گوئی نہ صرف مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے لیے معاون ہوگی بلکہ عوام کو بھی قمری کیلنڈر کے حوالے سے درست اور بروقت معلومات فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ بدل گیا لیکن سابقہ کابینہ کی مراعات تاحال برقرار
  • چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں مقرر کی جائیں: بیرسٹر گوہر
  • جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آنے کے قوی امکانات، سپارکو کا اعلان
  • صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا،عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے ‘ بیرسٹر گوہر
  • عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • خیبر پختونخوا کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، بیرسٹر گوہر
  • سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
  • عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، بیرسٹر گوہر
  • ضمنی انتخابات: پوسٹل بیلٹ کے لیے اہل ووٹرز 31 اکتوبر تک درخواست جمع کرائیں، الیکشن کمیشن