جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آنے کے قوی امکانات، سپارکو کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق طلوع ہوگا۔
سپارکو کے مطابق فلکیاتی مشاہدات اور موسمیاتی اندازوں کی روشنی میں نئے قمری مہینے کے آغاز کے امکانات واضح ہیں، 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے ایک موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ کا ہوگا، جو چاند کے نظر آنے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
سپارکو کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں، بشرطِ موسم صاف رہے۔ ان کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعتبار سے جمادی الاول 1447 ہجری کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہونے کا زیادہ امکان ہے، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق سپارکو کی یہ پیش گوئی نہ صرف مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے لیے معاون ہوگی بلکہ عوام کو بھی قمری کیلنڈر کے حوالے سے درست اور بروقت معلومات فراہم کرے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب کے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے سوموار 12 جنوری سے کھلیں گے۔