وزیر داخلہ محسن نقوی قیام امن و فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا نام بھی محسن ہے، اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تو یہ ہی نہیں پتہ چلتا آپ کون سے شہر میں ہیں، آپ کا نام بھی محسن ہے، اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی، جبکہ وزیر داخلہ مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، ان کا یہ روپ بھی ہے کہ جیت کے باوجود بھارتی ٹیم کو ٹرافی بھی نہیں دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیڈ سب سے زیادہ تھی، مگر اب وہ کہتے ہیں کہ محسن نقوی کی اسپیڈ زیادہ ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ایشوز ہیں، اس پر ہم ان سے بات کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا تعاون مثالی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ کام کر رہے ہیں گورنر سندھ محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی
محسن نقوی نے مزار پر فاتحہ پڑھی اور چادر چڑھائی ۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ۔محسن نقوی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے مزار پر دعا کی۔
محسن نقوی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے