انکلیوسِو سٹی منصوبہ خصوصی افراد کے لیے جامع ماڈل کمیونٹی بنے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں انکلیوسِو سٹی منصوبے کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی، جو خصوصی افراد کے لیے پاکستان کی پہلی جامع کمیونٹی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے میں رہائش، علاج، تعلیم، بحالی اور روزگار کی تمام سہولتیں ایک ہی نظام میں شامل ہوں گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل کیا جائے تاکہ معذور بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس میں اسپتال، او پی ڈی، بحالی مراکز، تعلیمی و تربیتی ادارے اور رہائشی بلاکس شامل ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،محتسب اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری سے سید علی ممتاز زیدی خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز