Express News:
2025-10-18@09:52:05 GMT

زمین کی جانب آتی پُراسرار چمک کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی جانب آ رہی ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روشنی کائنات کے بڑے رازوں میں سے ایک کو حل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

ملکی وے کے بیچ و بیچ موجود پھیلی ہوئی گیما شعاعوں کی یہ چمک برسوں سے ناقابلِ فہم تھی۔ تاہم، محققین کا ماننا ہے کہ یہ روشنی ممکنہ طور پر ڈارک کے ذرات کے تصادم یا نیوٹرون ستاروں کے گھومنے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

اگر قبل الذکر خیال درست ہے (یعنی یہ چمک ڈارک میٹر سے آرہی ہے) تو یہ ڈارک میٹر کے وجود کا اب تک کا پہلا ثبوت ہوسکتا ہے۔

جان ہوپکنز کے ایک پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جوزف سلک کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈارک میٹر کائنات میں غلبہ رکھتی ہے اور کہکشاؤں کو ایک ساتھ رکھتی ہے۔ گیما شعاعیں (بالخصوص اضافی روشنی جس کا مشاہدہ کہکشاں کے مرکز میں کیا جا رہا ہے) ڈارک میٹر کے لیے پہلا سراغ ہو سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈارک میٹر

پڑھیں:

شامی صدر احمد الشرع کا روس کا پہلا دورہ، بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ متوقع

شامی صدر احمد الشرع بدھ کے روز روس پہنچے ہیں، یہ ان کا روس کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جہاں معزول شامی صدر بشارالاسد اس وقت مقیم ہیں۔

سیریئن عرب نیوز ایجنسی  کے مطابق، الشرع روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کے لیے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، اپنے اس دورے کے دوران الشرع روس سے بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر احمد الشرع روسی صدر سے سابق شامی صدربشارالاسد سمیت ان تمام افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے، جنہوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور جو روس میں موجود ہیں۔

بشارالاسد، جو طویل عرصہ شام کے حکمران رہے، گزشتہ دسمبر میں اقتدار سے ہٹائے گئے تھے جنہوں نے بعدازاں ماسکو میں پناہ لے لی تھی۔

روسی فوج نے کئی برسوں تک بشاد الاسد کی حکومت کی عسکری مدد کی تھی، تاہم دسمبر میں احمد الشرع کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا۔

 

روسی میڈیا کے مطابق، بشارالاسد اور ان کا خاندان اس وقت ماسکو میں خاموشی سے مقیم ہیں۔

کریملن نے بتایا ہے کہ پیوٹن اور الشرع کے درمیان ملاقات میں شام میں موجود روسی فوجی اڈوں کے مستقبل پر بھی بات ہوگی۔

روس کے شام کے صوبے لاذقیہ میں حمیمیم ایئربیس اور طرطوس میں بحری اڈہ ہے۔

 

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا تھا کہ ماسکو کا خیال ہے کہ دمشق چاہتا ہے کہ روسی فوجی اڈے برقرار رہیں اور ان اڈوں کو افریقہ میں سمندری و فضائی امداد پہنچانے کے مراکز کے طور پر استعمال کرنے کا بھی امکان زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی حکام روس سے یہ یقین دہانی بھی چاہتے ہیں کہ وہ بشارالاسد کی وفادار افواج کے باقی ماندہ عناصر کو دوبارہ مسلح نہیں کرے گا۔

الشرع امید رکھتے ہیں کہ روس شام کی فوج کی از سرِنو تعمیر میں بھی تعاون کرے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الشرع اپنے دورے کے دوران اقتصادی رعایتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جن میں رعایتی نرخوں پر گندم کی فراہمی کی بحالی اور جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ شامل ہے۔

وہ جنوبی شام میں اسرائیلی مطالبات کے مقابلے میں روس کی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو ایک وسیع تر غیر فوجی زون کے قیام سے متعلق ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، احمد الشرع یہ تجویز بھی پیش کر سکتے ہیں کہ روسی فوجی پولیس کو دوبارہ تعینات کیا جائے تاکہ اسرائیلی دراندازیوں کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد الشرع بشارالاسد روس شامی صدر گندم ماسکو معزول شامی صدر

متعلقہ مضامین

  • ملکی وے کہکشاں سے زمین کی جانب آتی انوکھی روشنی کا معما؛ سائنسدان حیران
  • استعمال شدہ الیکٹرک گاڑی میں بیٹری کتنی کارگر ہوتی ہے؟
  • کہکشاں کے مرکز سے پراسرار روشنی کے اخراج نے ماہرینِ فلکیات کو حیران کردیا
  • کپل شرما کے کیفے پر دوبارہ فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی
  • ’تیار رہیں گولیاں کہیں سے بھی آ سکتی ہیں‘، کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار فائرنگ
  • کیا پاک افغان سرحد پر جنگ بندی پائیدار ہ سکتی ہے؟
  • زمین کے نیچے چھپے توانائی کے خزانے ، سائنسدانوں نے ہائیڈروجن کے کھربوں ٹن ذخائر دریافت کر لیے
  • خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا پہلا حکم سامنے آگیا
  • شامی صدر احمد الشرع کا روس کا پہلا دورہ، بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ متوقع