سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسٹاک ہوم: سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔
ناروے نے بھی یوکرین کو مزید 1.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: لڑاکا طیارے یوکرین کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھجوائی جائیں گی، یہ بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے اور خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے، عوامی تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اقدامات کو مزید موٴثر بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ نے یہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کو دینے کا اعلان کر دیا۔