ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے ملک بھر میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں ان کی بیٹی فاطمہ ایک بغیر آستینوں کے مغربی طرز کے شادی کے لباس میں نظر آتی ہیں، جبکہ کئی خواتین، بشمول شمخانی کی اہلیہ، بغیر حجاب کے دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر ایک بار پھر ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

شمخانی، جو سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور خامنہ ای کے مشیر ہیں، وہی اہلکار ہیں جنہوں نے 2022 میں حجاب کے خلاف مظاہروں کے دوران سخت کارروائی کی قیادت کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایرانی صارفین نے اسے دوغلا پن قرار دیا۔ جلاوطن صحافی ماسیح علی نژاد نے کہا کہ یہی نظام خواتین کو بال دکھانے پر مارتا ہے اور خود محلوں میں مغربی انداز کی تقریبات مناتا ہے۔

حتیٰ کہ پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر ایجنسی تسنیم نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے حکام کا طرزِ زندگی قابلِ دفاع ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: حجاب کی خلاف ورزی: ایرانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ مستعفی ہونے پر مجبور

شمخانی نے الزام لگایا کہ یہ ویڈیو اسرائیل نے لیک کی ہے، جبکہ سابق وزیر عزت اللہ ضرغامی نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تقریب خواتین کے لیے مخصوص تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

iran hijab ایران حجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران

پڑھیں:

ایران بھارت فطری شراکت دار ہیں، سابق ایرانی سفیر کا الوداعی نوٹ

ایراج الٰہی نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اسکی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایران کے سابق سفیر ایراج الٰہی نے بھارت میں اپنے سفارتی مشن کے اختتام پر انہوں نے الوداعی نوٹ میں لکھا کہ بھارت اور ایران فطری شراکت دار ہیں۔ ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس مدت کے دوران چابہار کی اسٹریٹجک بندرگاہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون فعال ہوا، ایک گیٹ وے جو جلد ہی ایران کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا، جو علاقائی ترقی اور عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کہ بھارت میں میرا سفارتی مشن ختم ہو رہا ہے، میں اس خوبصورت سرزمین کو اپنی پیاری اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے ہمیشہ بھارت کے گرمجوش اور مہربان لوگوں کے درمیان اپنے گھر جیسا محسوس کیا، اس دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اس کی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت جلد ہی اپنا یہ مقصد حاصل کر لے گا۔

ایراج الٰہی نے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی تعریف کی اور ضرورت کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا "ان برسوں میں مجھے ہندوستان کے بہت سے علاقوں اور شہروں کا دورہ کرنے، اس کے مالامال ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا "میں نے ایران اور ہندوستان کے عظیم لوگوں کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا، جو تاریخ کی لہروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں"۔

اس کے بعد انہوں نے بھارتیوں کو ایران کا دورہ کرنے اور ان کے تہذیبی تعلقات کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ''میں تمام ہندوستانی دوستوں کو تہہ دل سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایران کا دورہ کریں، اس کی خوبصورتی کو خود دریافت کریں اور ہماری دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا تجربہ کریں"۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان بات چیت کی ایک ہزار سال پرانی تاریخ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی شناختی کارڈ , غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
  • شمخانی ویڈیو: لباس نہیں، اخلاقی حدود کی پامالی کا سوال
  • لندن، شاپ لفٹنگ میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن، 32 افراد گرفتار
  • آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی؛ ویڈیو وائرل
  • آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی
  • بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن
  • پنجاب: سی ٹی ڈی کو غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • ایران بھارت فطری شراکت دار ہیں، سابق ایرانی سفیر کا الوداعی نوٹ
  • امریکا میں  نو کنگز مظاہروں کے دوران ٹرمپ کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل