مصافحہ کرنے کے بعد پاکستانی کا’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، بھارتی کپتان شبمن گل حیران، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ٍ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش ظاہر کی۔شبمن گل نے ہاتھ بڑھایا، لیکن جیسے ہی دونوں نے ہاتھ ملائے مداح نے اچانک پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا، یہ غیر متوقع عمل دیکھ کر بھارتی کپتان لمحہ بھر کے لیے چونک گئے اور فوراً اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا اور کوئی ردِعمل دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔واقعے کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین اسے ایشیا کپ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک سے انکار کے جواب یا ریوینج موومنٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔کئی صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں پاکستانی فین کی چالاک جوابی کارروائی قرار دیا، جب کہ بعض بھارتی مداحوں نے اسے غیر اخلاقی حرکت کہا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شبمن گل
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔