لاہور:(نیوزرپورٹر)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر تھا۔ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح 239، لاہور میں 237 اور کراچی میں 179 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں اے کیو آئی کی شرح 461 تک پہنچ گئی۔ گجرانوالہ میں یہ شرح 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں 260 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال بھی تشویش ناک ہے۔ ملتان روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 411 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے فیز 6 میں 380، کاہنہ میں 314، شاہدرہ میں 313، برکی روڈ پر 257 اور سفاری پارک کے قریب 246 رہی۔آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر موجود ہے۔ برکی روڈ پر اے کیو آئی 474، راوی روڈ پر 336، بیدیاں روڈ پر 322 اور شادمان مارکیٹ کے قریب 291 ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فضائی ا لودگی ریکارڈ کی کے مطابق ا لودہ کی گئی روڈ پر

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری