اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق، شاندانہ گلزار پر ریاست مخالف اقدامات اور سوشل میڈیا پر من گھڑت پوسٹس کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائیں، این سی سی آئی اےنے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ،تحقیقات سوشل میڈیا پرجھوٹی معلومات اورنفرت انگیز مہمات کیخلاف کی گئیں، شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی نیتن یاہو سے مصافحے کی جعلی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔
 

لاہور جنرل ہسپتال کے سرجنز نے شدید زخمی دل کی سرجری کرکے نوجوان کی جان بچالی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار

پڑھیں:

مریم نواز کا لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ جیتنے پر چینل نے معافی مانگ لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔

الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔

مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا، جہاں ان کی نمائندگی بیرسٹر ڈیوڈ لیمر اور سعدیہ قریشی و عشرت سلطانہ نے کی۔

مقدمے کے بعد نجی نیوز چینل نے عدالت میں اپنے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا:
ہم غلط معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کرنے پر مریم نواز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ ان الزامات سے انہیں تکلیف اور نقصان پہنچا، جس پر ہم مخلصانہ طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف فیک نیوز پھیلانے کا الزام ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
  • سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر
  • مریم نواز کا لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ جیتنے پر چینل نے معافی مانگ لی
  • توشہ خانہ سے سستی گھڑی لینے کا الزام، مریم نواز نے نجی چینل کے خلاف اہم مقدمہ جیت لیا
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 2 نوجوان گرفتار
  • ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار