لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
صوبہ پنجاب کا دل، لاہور، ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق جمعرات کی صبح لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 253 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی مضرِ صحت زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 7 بجے سے قبل برکی روڈ کے علاقے میں آلودگی کی سطح 485 اے کیو آئی تک جا پہنچی، جو کہ خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔
پنجاب کے دیگر شہر بھی دھند اور آلودگی کی لپیٹ میںلاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہر بھی فضائی آلودگی کے شدید اثر میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز اور سموگ کے بڑھنے سے فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
دنیا بھر کی فہرست میں لاہور سرفہرست، نئی دہلی اور بغداد پیچھے رہ گئےفضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں:
لاہور — پہلا نمبر (AQI 253)
نئی دہلی (بھارت) — دوسرا نمبر
بغداد (عراق) — تیسرا نمبر
کراچی (پاکستان) — چوتھا نمبر (AQI 181)
کلکتہ (بھارت) — پانچواں نمبر
’بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھا جائے‘، ماہرین کی ہدایتماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو آلودگی کے براہِ راست اثر سے بچائیں۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق موجودہ موسم میں اسمَوگ، گاڑیوں کا دھواں، کوڑا جلانے اور صنعتی اخراج آلودگی کے بنیادی اسباب ہیں۔
دوسری طرف پالیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر اسمَوگ کنٹرول پلان پر عملدرآمد، فیکٹریوں کی نگرانی، پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری اور درختوں کی شجرکاری جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کو زہریلی فضا سے بچایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔