تونس: تیونس کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ 30 کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ مہدیہ کے پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان ولید شتابری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشتی پر 70 افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد 40 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، اور 30 افراد کو بچا لیا گیا، یہ تمام صحارا افریقہ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

تیونس ہر سال ہزاروں افریقی تارکین وطن کے لیے یورپ سمندر کے راستے پہنچنے کا ایک اہم گزرگاہ ہے، جس کا ساحل اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا سے تقریباً 145 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 55 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے اکثریت نے سفر کا آغاز لیبیا سے کیا، جبکہ تقریباً 4 ہزار افراد تیونس سے روانہ ہوئے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت کے مطابق وسطی بحیرۂ روم کا راستہ خاص طور پر خطرناک سمجھا جاتا ہے، جہاں 2014 سے اب تک 32 ہزار 803 افراد ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

مشرقی ایتھوپیا میں ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

مشرقی ایتھوپیا میں ایک ٹرین حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب ایک مسافر ٹرین جیبوتی کی سرحد کے قریب واقع دیویل شہر سے دیرے داوا کی طرف 200 کلومیٹر طویل سفر پر روانہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق، دیرے ٹی وی کے فیس بک صفحے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دیویل ریلوے لائن پر پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

#Ethiopia: 14 killed, 29 injured in train accident on #Dire_Dawa–#Dewele line

Fourteen people were killed and 29 others sustained light and severe injuries in a train accident on the Dire Dawa–Dewele line on Monday night, according to local authorities.

Citing information… pic.twitter.com/BbodmAa3ap

— Addis Standard (@addisstandard) October 21, 2025

حادثے سے متعلق مزید کسی قسم کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا ادارے کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں کئی بوگیاں الٹی ہوئی اور کچھ بری طرح تباہ دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

تقریباً 13 کروڑ آبادی کے ساتھ افریقہ کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک ایتھوپیا میں ٹرین حادثات نسبتاً کم پیش آتے ہیں۔

1985 میں جیبوتی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی ٹرین ایک کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ادیس ابابا ایتھوپیا ٹرین جیبوتی حادثہ

متعلقہ مضامین

  • یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک
  • یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 46 افراد ہلاک
  • نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹ گیا، 39 افراد ہلاک
  • یوگینڈا میں 2 بسوں کے تصادم سے 46 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • نائیجیریا میں آئل ٹینکر کا دھماکا، 35 افراد ہلاک
  • مشرقی ایتھوپیا میں ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
  • بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں بن گئیں، 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات
  • اٹلی کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، پاکستانی شہری بھی سوار تھے
  • افریقہ کا ساحل خطہ: جہادی حملوں میں اب تک 77 ہزار افراد ہلاک