میئر کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا اس یونین کونسل سے ٹی ایل پی کا نمائندہ منتخب ہے مگر عوامی خدمت پیپلز پارٹی انجام دے رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔