نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11 اعشاریہ02کھرب روپے کی بازیابی، قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1649 اعشاریہ36ارب روپے (5 اعشاریہ16کھرب روپے)کی ریکوری کی ہے۔
اس سہ ماہی میں عوامی دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17 ہزار 194متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے، نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مقدمے میں 2 اعشاریہ8ارب روپے مالیت کے 2قیمتی پلاٹ بازیاب کر کے کے پی ٹی کے حوالے کئے۔ نیب سکھر نے 2 اعشاریہ5ارب روپے مالیت کی نیشنل ہائی اتھارٹی کی 361ایکڑ اضافی اراضی کی بازیابی کی۔اس سہ ماہی کے دوران نیب نے 1 اعشاریہ39ملین ایکڑپر محیط منگرووز جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1104 اعشاریہ97ارب روپے ہے۔ جنگلات کی اراضی کی کل ریکوری 2592 اعشاریہ74ارب روپے(25اعشاریہ 9کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نیب بلوچستان نے جنگلات کی 414036 ایکڑ اراضی بازیاب کرای کی، جس کی مالیت 44 اعشاریہ8ارب روپے ہے۔ نیب خیبر پختونخواہ نے 3 اعشاریہ 2ارب کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ریاستی اراضی ریکور کر کے وزارت صنعت و پیداوار، حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ نیب نیب نے عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کا ازالہ کرتے ہوئے بی فور یوکیس کے 5008متاثرین کو پہلی باررقوم کی آن لائن ادائیگی/تقسیم کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق ائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے عام آدمی کو ریاست ماں جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا، مریم نواز نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت وزیر اعظم کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ اسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہ ماہی میں کی بازیابی نیب کی
پڑھیں:
ایبٹ آباد: 4 روز قبل اغواہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش جنگلات سے برآمد
زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کے گھنے جنگلات سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز اپنی سہیلی کے ساتھ ہسپتال سے باہر آئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ اور ان کی سہیلی ردا کے درمیان سونے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا,اسی سلسلے میں ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ہسپتال سے سونا لینے کے لیے نکلی تھیں لیکن بعد میں گھر واپس نہ پہنچ سکیں۔
محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
پولیس نے شبہ کی بنیاد پر سہیلی ردا اور اس کے شوہر کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ردا نے مبینہ طور پر ڈاکٹر وردہ کو اجرتی قاتلوں کے حوالے کیا تھا,تفتیشی ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے ٹھنڈیانی کے جنگلات میں تلاش کے دوران ڈاکٹر وردہ کی لاش برآمد کرلی۔
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک، دو شدید زخمی