روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال میں بہتری کےلیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہو گئیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم غزہ امن معاہدے کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن سکتا ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔امریکی درخواست پر برطانوی فوج نے بھی امن منصوبے کی نگرانی میں کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجیوں پر مشتمل ٹیم کو اسرائیل بھیج دیا گیا ہے، جو غزہ میں امن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور اس کی نگرانی کرے گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا کہ غزہ امن مشن کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس مشن میں براہِ راست مداخلت سے گریز کرے گا لیکن اتحادی ممالک کی مدد اور رابطے برقرار رکھے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے امکانات کم اور انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری اب ایک ایسے منصوبے کی تلاش میں ہے جو نہ صرف جنگ کو روکے بلکہ علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بنیاد بھی فراہم کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا  اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی   مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے قریبی رابطوں اور مربوط  پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حکمت عملی میں روس کے لیے نرم مؤقف، یورپی ممالک میں تشویش بڑھ گئی
  • غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی ضرورت، امن مسلط کرنے کے لیے نہیں،مصری وزیرِ خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • امریکا: سفری پابندی 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
  • امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، محکمہ خارجہ