گزشتہ سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین کی ریکوری قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، نیب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین روپے (11.02 کھرب روپے) کی ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، حالیہ ریکوری پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہی میں مجموعی طور پر 1,649.
قومی احتساب بیورو کے مطابق نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹس واپس لیکر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے کیے جبکہ نیب سکھر نے 2.5 ارب روپے مالیت کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی قومی تحویل میں لی۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران نیب نے 1.39 ملین ایکڑ پر محیط مینگروو کے جنگلات کی اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے ہے۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق جنگلات کی اراضی کی کل واگزاری 2,592.74 ارب روپے (9۔ 25 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ اسکے علاوہ نیب بلوچستان نے جنگلات کی 414,036 ایکڑ اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے۔
نیب خیبر پختو نخوا نے 3.2 ارب روپے کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ریاستی اراضی واگزار کرا کر وزارت صنعت و پیداوار حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ نیب نے عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کا ازالہ کرتے ہوئے B4U کیس کے 5008 متاثرین کو پہلی بار رقوم کی آن لائن ادائیگی/تقسیم کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی احتساب بیورو سہ ماہی میں کی ریکوری کے مطابق ارب روپے
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 443,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 380,454 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,762 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 4214 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا