مغربی کنارے کے انضمام کی قرارداد، امن معاہدے کیلئے خطرہ ہے: روبیو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
واشنگٹں(ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’وہ اسرائیل کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔