data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ستمبر 2025 میں 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں تقریباً 68 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا، جبکہ ستمبر میں موصول ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس سے قبل اگست میں سعودی آئل فیسیلٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کو 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے میں 70 فیصد زیادہ قرض حاصل کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ جولائی تا ستمبر حکومت نے مجموعی طور پر 515 ارب روپے کا قرض لیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں لیے گئے 363 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ 
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب کا قرض حاصل کیا
  • کراچی، 45 ہزار تنخواہ لینے والے کروڑ پتی گھریلو ملازم کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • قرضوں میں مزید اضافہ، حکومت نے 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے قرض لیا
  • پاکستان کو موصولہ بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ
  • وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار امریکا کو بھی ایکسپورٹ شروع
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تیزی، امریکا بھی شامل ہو گیا
  • فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان