سکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی: اہم سرغنوں سمیت گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ ، خارجی رحمانی، خارجی عادل ، خارجی فضل الرحمان ،خارجی صدیق اللہ داوڑ، خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ ہلاک ہوئے ہیں ۔
یہ گروپ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے
یہ کارروائی شمال وزیرستان کے کھادی علاقے میں 17 اکتوبر کو گل بہادر گروپ کے ایک گاڑی سے بم دھماکے (VBIED) کے حملے کے فوری بعد کی گئی، جس میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان فوجی شہید جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر قبضے کی کوشش کی، لیکن پاکستانی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گل بہادر گروپ
پڑھیں:
سرحد پار سے دہشت گردی: سیکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خارجی مارے، وفاقی وزیر اطلاعات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاک-افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ پاکستان نےافغان بارڈر سے ملحقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں گل بہادر گروپ کے خارجی عناصر کے کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے خارجیوں نے پاکستان علاقوں میں گھسنے اور متعدد دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں کیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا۔
عطااللہ تارڑ کے مطابق گل بہادر گروپ کے خارجی عناصر نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا، جس میں کئی شہری اور ایک فوجی شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ گل بہادر گروپ کے خلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق کم از کم 60 سے 70 خارجی اور ان کی قیادت جہنم واصل کی گئی۔