اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد  نے دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کی مذاکرات میں افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر توجہ مرکوز کی  گئی۔ علاوہ ازیں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔ اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔ افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب نے وفد کی سربراہی کی افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔ مذاکرات کا اگلا دور آج پھر دوحہ میں ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع


—فائل فوٹوز

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔

مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، دوسرا مرحلہ کل ہوگا
  • پاکستان نے افغانستان میں کالعدم گروپوں کی موجودگی ناقابل قبول قرار دیدی
  • دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلامرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے
  • پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع
  • دوحہ میں پاک افغان مذاکرات: پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟
  • پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے
  • قطر کی ثالثی، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے