data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے دونوں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیم انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر قیادت اور اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجربہ کار بلے باز اور کپتان ڈیوڈ ملر ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی انجری اتنی شدید ہے کہ انہیں اب ری ہیب کے مکمل عمل سے گزرنا ہوگا۔ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ مستقبل قریب میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے، جو جنوبی افریقا کے اہم بولنگ ہتھیار سمجھے جاتے ہیں، بھی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی انجری اتنی سنگین ہے کہ وہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اب ڈونوان فریرا کے سپرد کی گئی ہے، جو پہلی بار قومی سطح پر قیادت کا تجربہ حاصل کریں گے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے میتھیو بریٹزکے اور ٹونی ڈی زورزی کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

اسی طرح ون ڈے سیریز میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں جیرالڈ کوئٹزے کی جگہ اوٹنیل بارٹمین کو موقع دیا گیا ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں جنوبی افریقا کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ ملر اور کوئٹزے دونوں ہی حالیہ عرصے میں ٹیم کی کامیابیوں کے مرکزی کردار رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف سیریز جنوبی افریقا کے لیے تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ سمجھی جا رہی تھی، خاص طور پر آئندہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تناظر میں، تاہم اب ٹیم کو قیادت، حکمت عملی اور بیلنس کے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔

پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک شکار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ:  پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
  • پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا، کپتان ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر
  • ٹیسٹ کرکٹ کا کم ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے، اظہر محمود
  • پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی
  • پاکستان کاٹاپ آرڈر تہس نہس،شکست منڈلانے لگی
  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف
  • پاکستان نے جنوبی افریقا اور سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا