data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشز سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک اور دھچکے سے دوچار ہوگئی ہے اور ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ صورتحال کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے سبب باقی ماندہ سیریز سے مکمل طور پر دستبردار ہوگئے ہیں اور وہ ایڈیلیڈ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مارک ووڈ کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ایسی انجری لاحق ہوئی تھی جس سے وہ اب تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سیریز میں آگے نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔

ووڈ کی عدم موجودگی نے انگلش ٹیم کے بولنگ کمبی نیشن کو متاثر کیا ہے، جس کے پیشِ نظر میتھیو فشر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر پر بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے مقابل انگلینڈ کو درکار سپورٹ فراہم کرسکے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، تاہم جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پانچ میچوں کی اس روایتی اور اعصابی کشمکش سے بھرپور ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا اور انگلینڈ کے لیے یہ میچ کم بیک کی آخری بڑی امید قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آگئی۔

ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔

اینڈیو میکڈانلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جوش ہیزل ووڈ اب ایشیز سیریز میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کوئی میچ نہیں مل رہا، پیٹ کمنز ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے بہترین تیار ہوں گے۔ پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز: جوش ہیزل ووڈ سیریز سے باہر، پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے واپسی یقینی
  • ایک ہی وقت میں خوشی اور پریشانی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نئی خبر موصول
  • آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر
  • نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے: سابق کپتان جیفری بائیکاٹ
  • ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کا بدستور پہلا نمبر، انگلینڈ کی تنزلی
  • ایشز: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری
  • برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا