ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں این سی کے منتخب ہونے والے ارکان چودھری محمد رمضان، سجاد کچلو اور شامی اوبرائے کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے نیشنل کانفرنس (این سی) کے تین ارکان کشمیریوں کی موثر نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں این سی کے منتخب ہونے والے ارکان چودھری محمد رمضان، سجاد کچلو اور شامی اوبرائے کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کامیاب ہونے والے این سی ارکان جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھرپور نمائندگی اور پارلیمنٹ جیسے اہم پلیٹ فارم کا موثر استعمال کریں گے۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے گزشتہ روز ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی حمایت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے این سی امیدواروں کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی میں موجود پی ڈی پی کے تین ارکان نیشنل کانفرنس امیدواروں کو ووٹ دیں گے تاکہ بی جے پی کو دور رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے ہونے والے

پڑھیں:

صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔ صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 1995 ء میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے ۔ صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنمائوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • الہام علی اوف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • الہام علی اف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد
  • صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے  
  • بلدیاتی نمائندوںکا اسپرے غیر موثر، عوام مچھر وں سے اپنی حفاظت خود کریں
  • کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
  • 35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا
  • وزیراعلیٰ کے پی نے نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے ملنے سے انکار کردیا
  • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک