Express News:
2025-12-08@12:19:22 GMT

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

کراچی:

اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے81.81 میٹردور نیزہ پھینک کر شرکا پر واضح سبقت حاصل کی۔

 ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے70.

77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلورمیڈل پر قبضہ کیا، یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہے۔

پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68۔67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔

اولمپین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، ارشد ندیم  نے گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز میں78.01  میٹرز دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔

 ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 78.4 میٹر دور نیزہ  پھینکا، ارشد ندیم کی دوسری تھرو 77.77 میٹرز رہی، ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولڈ میڈل گیمز میں

پڑھیں:

18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند : اولمپئن ارشد ندیم

کراچی (نیوزڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ کراچی کے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ یہاں پر نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے۔

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی کھیلوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یہ کھیل اہمیت کے حامل ہیں،اہلیان کراچی سے گزارش ہے کہ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کو ذوق و شوق کے ساتھ دیکھیں، کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سرپرستی کریں۔

اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیم جیسے مقابلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر حکومت سندھ خاص طور پر وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اولمپین ارشد ندیم کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی اور تحائف پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے
  • نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم
  • 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند : اولمپئن ارشد ندیم