ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
واپڈا کے اسٹار جیولن تھروئر اور پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 81.81 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
نیشنل گیمز میں جاری مقابلے میں واپڈا ہی کے یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے ابرار علی نے 67.
مزید پڑھیں: نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم
ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں ان کی بھرپور برتری ثابت کی اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے متاثرکن ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھا۔
مقابلوں سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ مکمل فِٹ ہیں اور ان کی توجہ ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز ملک کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کا ماحول بہتر ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سال ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں مضبوط ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ جیولن اسٹار نے مزید کہا کہ اب بڑی تعداد میں کھلاڑی نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، جو مثبت تبدیلی کا نشان ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی کیمپ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ آئندہ سال پاکستان میں شیڈول متعدد مقابلے نوجوان ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کا باضابطہ افتتاح بھی کیا اور جیولن تھرو کرتے ہوئے پاکستانی پرچم تھام کر میدان میں داخل ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔