—فائل فوٹو

مظفر آباد میں خان پور دبن سے میرا آنے والی باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔

مظفر آباد سے پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد  زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ گاڑی میں 25 باراتی سوار تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 55 افراد وائرس کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔

 ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 720 تک جا پہنچی ہے، جن میں سے 20 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد جولائی سے اب تک صرف راولپنڈی میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 511 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر 523 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 60 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں اور قریبی مقامات پر ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ 2 ہزار سے زائد مقامات پر فوگنگ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ اس ماہ 16 ہزار 332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے اور مجموعی طور پر 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں متحرک ہیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے و قانونی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کی باقاعدگی سے صفائی کریں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی، دورانِ علاج دم توڑ گئی
  • اسلام آباد : جنگلی سور کو پکڑ کر گاڑی میں لے جانے کے الزام میں نامعلوم چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج
  • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
  • اسلام آباد والے ہوشیار! اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 55 افراد وائرس کا شکار
  • کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے
  • راولپنڈی، نجی اسپتال کے قریب سے بچی اغوا
  • دروازے پر دستک اور واپسی کا خوف: پاکستان میں افغان لڑکیوں کی مشکلات
  • نوشہرہ: نجی انٹر نیٹ کمپنی کے 3 ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا