سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس سی بی اے پی) کے صدر میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ رولز 1980 میں حالیہ ترامیم اور عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم و اضافے بغیر کسی بامعنی مشاورت کے کیے گئے، جو وکلاء برادری کے کردار کو نظر انداز کرتے ہیں اور انصاف تک عوامی رسائی کو محدود کرنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نجی ایئر لائن کے طیارے کو رن وے پر جھٹکے، صدر سپریم کورٹ بار کا تحقیقات کا مطالبہ
میاں رؤف عطا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئینی طور پر انصاف کی فراہمی کا سب سے بڑا فورم ہے، جس کا مقصد عوام، خاص طور پر غریب اور کمزور طبقات، کو مالی رکاوٹوں سے آزاد انصاف فراہم کرنا ہے۔
ان کے مطابق فیسوں میں حالیہ اضافہ شہریوں کے لیے داد رسی کے حق کو مشکل بنا سکتا ہے اور انصاف کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دے گا، جو جمہوری قانونی نظام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وکلا، فریقین اور تمام متعلقہ افراد کی عزت، احترام اور منصفانہ سلوک کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ان کے مطابق بھاری فیسوں سے قانونی چارہ جوئی کا خرچ بڑھے گا اور عام شہری کے لیے مقدمات چلانا مزید دشوار ہو جائے گا، جو آئین کے آرٹیکلز 8 سے 39 کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
میاں رؤف عطا نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انصاف کی فراہمی میں صبر اور مکمل سماعت پر زور دینا چاہیے، بجائے اس کے کہ صرف مقدمات کی تعداد نمٹانے کو ترجیح دی جائے۔
ان کے مطابق اصل انصاف کا پیمانہ فیصلوں کی تعداد نہیں بلکہ ان کی غیر جانبداری، شفافیت اور قانونی منطق کی گہرائی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فیسوں میں حالیہ اضافے کا دوبارہ جائزہ لے اور اسے واپس لے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو اور آئین میں درج سستے، فوری اور بلا رکاوٹ انصاف کی فراہمی کے وعدے پر عمل ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ سپریم کورٹ بار میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سپریم کورٹ بار میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار فیسوں میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں دوران سماعت آئینی عدالت پر جسٹس منصور کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
سپریم کورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی عدالت کے قیام سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیے، جس پر قہقہے گونج اٹھے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو نظرانداز کرتے ہوئے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دستاویزات سے دکھائیں کہ واقعی جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے مؤکل کو نظرانداز کیا گیا۔
سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بجھوا دیتے ہیں‘، انہوں نے کہا کہ ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
وفاقی آئینی عدالت
یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے پارلیمان سے بخوبی گزرنے کے بعد حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کی ازسرِنو تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے، اور مجوزہ وفاقی آئینی عدالت (ایف ایف سی) کے لیے 7 جج صاحبان کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ عدالت آئین کی تشریح اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے اس نئی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور جسٹس امین الدین خان، جو اس وقت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، انہیں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی کے ناموں کے ساتھ ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بریچ کے نام بھی اس نئی عدالت کے ابتدائی ارکان کے طور پر زیرِ غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی ابتدائی تعداد ایک صدارتی حکم کے ذریعے متعین کی جائے گی، جب کہ ججوں کی تعداد میں آئندہ کوئی اضافہ پارلیمان کی منظوری سے قانون سازی کے ذریعے کیا جا سکے گا۔