ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن اور ان کے عملے کے ساتھ مل کر ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا چیلنج اٹھایا۔
ڈیوڈ رش، جوش ہورٹن اور عملے کے دو ممبران نے چار افراد کے ٹوتھ پک کی مدد سے تین میں منٹ میں سب سے زیادہ پکے لوبیا کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
ٹیم نے متعین کردہ وقت میں 559 لوبیا کھا کر 429 کا ریکارڈ باآسانی توڑ دیا۔
اس کوشش میں ڈیوڈ رش نے 211 لوبیا کھا کر 178 کا اپنا پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ذرائع کےمطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 رکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعاتنہیں ملی ہے۔