2025-08-13@22:50:40 GMT
تلاش کی گنتی: 57
«مکان کی چھت»:

پہلی اربن الیکٹرک ٹرام میں تجرباتی سفر، ’’اپنی زمین اپنا گھر پروگرام‘‘ لانچ کرنے کا اعلان، گالی گلوچ کی سیاست کارکردگی تلے دفن ہو گی: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔ مریم نواز نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایس آر ٹی کے ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی...

اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر اچانک نمودار ہو کر نہ صرف میڈیا کو حیران کر دیا بلکہ ایٹمی میزائل نصب کرنے کا مذاق بھی کیا۔ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ ٹرمپ، جو اپنی سیکیورٹی ٹیم اور اسنائپرز کے حصار میں تھے، پریس روم کی چھت پر تقریباً 20 منٹ تک چہل قدمی کرتے رہے۔ جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ چھت پر کیوں ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ "بس تھوڑی سیر کر رہے ہیں"۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے مذاق میں کہا: "ایٹمی میزائل" — پھر ہاتھ کے اشارے سے میزائل لانچ کرنے...
پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ‘‘کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک8 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے،35 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا۔(جاری ہے) نورالامین مینگل نے بتایا کہ سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،اب تک 15لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ،آن لائن رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی۔
پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا، 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔سیکریٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔نورالامین مینگل نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو...
پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حجم میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا مقصد 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ...
لاہور: پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا، 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ہدف 47000 تھا، 4000 اضافی خاندانوں کو...
ٹیسلا نے 21 جولائی 2025 کو ہالی ووڈ کے سانتا مونی کا بولیوارڈ پر اپنا طویل انتظار کے بعد تیار ہونے والا ریٹرو طرز کا ڈائنر اور سپر چارجنگ اسٹیشن باضابطہ طور پر کھول دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی یہ 2 منزلہ 9,300 مربع فٹ پر مشتمل عمارت جدید ٹیکنالوجی اور 1950 کی دہائی کی امریکی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے، جہاں کھانے، تفریح اور تیز ترین گاڑی چارجنگ کی سہولت ایک ہی جگہ پر دستیاب ہے۔ ڈائنر کو 50 کی دہائی کے ڈرائیو اِن طرز پر سجایا گیا ہے، جس میں نیون لائٹس، کروم ڈیزائن اور خلائی دور کی طرز کی خمیدہ ساخت شامل ہے۔ یہ...
لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 4 افراد ملبے تلے دب گئے، بالائی منزل لکڑی سے بنی ہوئی تھی، بارش کی وجہ سے خستہ حال ہوئی اور گرگئی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں مکان کی چھت گرگئی۔ بالائی منزل کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 4 افراد ملبے تلے دب گئے، بالائی منزل لکڑی سے بنی ہوئی تھی، بارش کی وجہ سے خستہ حال ہوئی اور گرگئی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، عمارت سے...
کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعلان کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ جون 2025ء تک’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51911سے زائدقرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑروپے کے آسان قرضے دیئے جا چکے ہیں۔’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی اوراب یہ گھر مکینوں سے آباد ہیں جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے...
—فائل فوٹو لاہور میں جین مندر کے قریب چوک پرانی انار کلی کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق لکڑی کے بالوں اور ٹائلوں سے بنی خستہ حال چھت بارشوں کی وجہ سے وزن برداشت نہ کرسکی اور منہدم ہوگئی۔ملبے تلے دب کر کمرے میں موجود 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
—تصویر بشکریہ ایدھی انفارمیشن کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں کوثر مسجد کے قریب واقع مکان کی چھت گر گئی۔ کراچی میں چھت گرنے سے زخمی بچی دم توڑ گئیکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں 8 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق ہو گئی۔ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے) جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی...
پشاور: گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12 سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12 سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفی شامل ہیں۔
سوات میں منگور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر 12سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفیٰ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2 منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق افراد میں فواد ولد امجد، زوجہ فواد، ریان ولد فواد، عائزہ دختر فواد ، شاہ فہد ولد امجد، طوبیٰ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں عائشہ دختر فواد اور دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل ککے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر...
— فائل فوٹو سوات میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کبل کے علاقے میاں بیلہ میں پیش آیا، جہاں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل...
کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...
پنجاب میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کی کے بعد ‘اپنی زمین، اپنا گھر’ پروگرام کا اجرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کے ‘اپنی زمین اپنا گھر’ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے افراد قرض بھی حاصل کرسکیں گے، اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں مفت...
سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔ افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔ موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔ واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی...
شہید ملت روڈ کے قریب کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ ریشم خان کے نام سے کی گئی۔ فیروز آباد پولیس کے مطابق متوفی محنت کش تھا جو مسجد کی چھت پر کام کے دوران پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی بلدیہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
فائل فوٹو ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی۔ کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 2 گھنٹے کی کارروائی کے...
دائیں بازو کی تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اورنگ زیب کے مقبرے کی دیکھ بھال کیلئے مالی امداد بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کا مقبرہ ایک بڑے سیاسی تنازعہ کا مرکز بن گیا ہے۔ دائیں بازو کی تنظیموں، بی جے پی لیڈروں، چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے بیٹے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی اولاد نے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اورنگ زیب کی قبر خلد آباد میں حضرت زین الدین چشتی کے مزار کے احاطے میں واقع ہے اور یہ محکمہ آثار قدیمہ کے کنٹرول میں آتی ہے۔ دائیں بازو کی تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے، جبکہ پانچ ایک ہی گھر کی بچیاں ہیں، بچے ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان مالک نے پورا ٹرک بجری چھت پر چڑھا دی تھی اور اموات بجری میں دب کر دم گھٹنے سے ہوئیں۔...
کراچی: گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور مزید 5 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 5 نے دم توڑ دیا۔ ریسکیو نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گلشن معمار فاطمہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں اور متاثرہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے گھر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ریکارڈ مدت میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کروایا جس پر ان کی تعریف بھی کی گئی تھی، تاہم اس کے بعد ملک میں ہونے والی پہلی بارش نے ہی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی تیاری کے دوران مزدور دن رات کام کرتے رہے، اور اس دوران محسن نقوی خود چیکنگ کے لیے بھی جاتے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کے سی ای او نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی تعریف کیوں کی؟ ملک میں طویل خشکی کے بعد ہونے والی حالیہ بارش نے قذافی اسٹیڈیم کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ہے۔ لاہور...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گر گئی۔اسکول ٹیچرز کے مطابق ٹانک میں جی پی ایس نمبر 4 قطب کالونی کے کمرے کی چھت رات کے وقت گری۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔ منہدم کلاس روم میں 3 مختلف کلاسز کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔علاقہ مکینوں کے مطابق 3 کمروں کے اسکول میں اب 2 کمرے رہ گئے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متبادل جگہ کا بندوبست کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
لاہور: اندھی گولی کا شکار بننے والا چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں چھت پر کھیلتا 6 سالہ بچہ اندھی گولی کا شکار ہوگیا ۔ بچے کے سر میں گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رُک گئی۔ واقعے کے بعد 6 سالہ عمر فاروق کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس کے بعد فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا ہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ٹریس...
کراچی: ابراہیم حیدری کے ایک سرکاری اسکول میں چھت کا پلستر گرنے سے کلاس روم میں موجود ایک کم سن طالب علم شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری میں قائم سرکاری اسکول میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کلاس میں بچے موجود تھے اور اچانک چھت کا پلستر ایک طالب علم کے سر پر گرا۔ کلاس روم کی چھت کا پلستر سر پر گرنے سے جماعت دوم کے طالب علم سعد کچھی خون میں لت پت ہو گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسکول انتظامیہ نے تصدیق کی ہے...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے...
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے منصوبوں پر پیش...
پشاور کی ماحول دوست خاتون نے گھر کے چھت پر بوٹانیکل گارڈن بنایا ہے جس میں مختلف قسم کے قیمتی پودے لگائے گئے ہیں جن سے آرگینک کاسمیٹکس مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کچن گارڈننگ: گملوں میں ہی سبزیاں اگائیں، صحت و بچت دونوں پائیں پشاور گلبرگ کی رہائشی سیدہ مہوش اسد پروفیشنلی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ سے وابستہ ہیں لیکن چوں کہ ان کے دادا حکیم ہیں اس لیے ان کا فطری طور پر جڑی بوٹیوں سے گہرا لگاؤ ہے جس کی زندہ مثال ان کے گھر کی چھت پر ایک چھوٹا سے باغیچہ ہے۔ سیدہ مہوش نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پودوں کے بارے میں تو شروع سے علم تھا لیکن جڑی بوٹیوں...
کھپرو (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نبی بخش سولنگی نے کھپرو سے میرپورخاص/ سانگھڑ جاتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اوور لوڈنگ کو چیک کیا اور وارننگ بھی دی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے سرکاری لسٹ کے مطابق وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھت پر گاڑیوں کی چھت نہ لگائیں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔
سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقے بالاسور میں پیش آیا تھا، جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمٰن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب...
بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔ حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔ ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے...
بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی آنے والی ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، فلم 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جن کا راجیہ ابھیشیک (تخت نشینی) 16 جنوری 1681 کو ہوا تھا۔ فلم کے پوسٹر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے ، مداحوں کو اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، ’16 جنوری 1681 کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی تخت نشینی نے ایک عظیم وراثت کا آغاز کیا۔ 344 سال بعد، ہم ان کی جرات اور عظمت کی کہانی...
محراب پور(جسارت نیوز)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، واقعہ گاؤں راہب مورو میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی تعمیرات کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے جنہیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹر نے غلام حسین میبجو نامی مزدور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل تصادم میں 3 نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو...
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پروگرام کے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں اور 4200 سے زیادہ مکانات تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس پروگرام کے تحت مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز نے قرض کی مقدار 15 سے 20 لاکھ روپے تک...