مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے تقریبا 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آ گئی ہیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی اپنی چھت اپنا گھر پورٹل میں جمع ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعلی نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر مریم نواز کی تعمیر کا ہدف

پڑھیں:

انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا

لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔

مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • اپنا گھر
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا