سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمٰن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقے بالاسور میں پیش آیا تھا، جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی چھت گرنے سے سوات میں
پڑھیں:
ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
تہران: ایران کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی فوجی حملوں میں ملک بھر میں کم از کم 55 افراد جاں بحق جبکہ 645 زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق زیادہ تر جانی نقصان جنوبی اور جنوب مغربی صوبوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 645 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 55 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ خوزستان رہا، جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد صوبہ ہرمزگان اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان سامنے آیا۔
ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 645 افراد میں سے 586 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ بعض افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
حکام کے مطابق اس وقت بھی 8 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بعض کی مزید سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام نے ان حملوں کو امریکی جارحیت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب خبر شائع ہونے تک امریکا کی جانب سے ایران کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ان اعداد و شمار پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث خطے میں انسانی اور سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہونے کے فوری آثار نظر نہیں آ رہے۔