سوات؛ منگور کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سوات میں منگور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی۔
چھت کے ملبے تلے دب کر 12سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفیٰ جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔