لکی مروت:پولیس اہلکار اغوا کے بعد قتل، لاش ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لکی مروت میں پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتول کی میت کو ہسپتال منتقل کیاگیا ، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
25 بار رشوت کی پیشکشں ٹھکرانے والے پولیس اہلکار کیلئے بڑا انعام
دنیا کے ہر معاشرے میں کم یا زیادہ رشوت کا چلن ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو رشوت لینے سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔غیر قانونی کام کی تکمیل یا آؤٹ آف وے جا کر کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے عموماً رشوت لی اور دی جاتی ہے، جس کو تحفہ، نذرانہ، مٹھائی جیسے نام بھی دیئے جاتے ہیں۔تاہم روس میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کی 25 بار کی گئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا جس کا صلہ پولیس انسپکٹر کو بڑے انعام کی صورت میں ملا۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے روستوف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے، اس پالیسی کے تحت وہ پولیس اہلکار جو رشوت کی پیشکش قبول نہیں کرتے، بلکہ محکمہ کو رپورٹ کرتے ہیں تو اس کی حوصلہ افزائی کیلئے پیشکش کی رقم کے مساوی اس کو انعام دیا جاتا ہے، جو اس کی ایمانداری کا صلہ ہوتا ہے۔روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی کہ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر کو 30 ہزار روبل (384 امریکی ڈالر) کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی، مذکورہ افسر نے یہ پیشکش قبول کرنے کے بجائے محکمہ کو اس سے آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ نے اتنی ہی رقم (پاکستانی لگ بھگ ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد) رقم بطور انعام دے کر اس کی ایمانداری کو سراہا۔