لکی مروت: پولیس حوالدار اغوا کے بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش
کراچی:ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت افشین کے نام سے ہوئی ہے، خاتون پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ہمراہ دوست نے اسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمی خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کرنے کوشش کی ہے یا کسی شخص نے اس کو گولی ماری ہے پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔واقعہ کے وقت اس کے ہمراہ دوست سے معلومات لی جارہی ہیں اور پولیس واقعےکی مزیدتفتیش کررہی ہے۔