خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی، گیمنگ زون میں ڈکیتی کی واردات، 60 افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم

کراچی:

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع گیمنگ زون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی۔

چھ مسلح ڈاکوؤں نے گیمنگ زون میں موجود 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناتے ہوئے موبائل فونز، نقدی چھین لی، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے جایا اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس واردات میں کم از کم 13 افراد سے موبائل فونز چھینے اور پھر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل، لاشیں سنسان مقام سے برآمد
  • قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گولی لگنے سے مخصوص اعضا سے محروم
  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل؛ سنسان مقام سے لاشیں برآمد
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کر لی
  • کراچی، گیمنگ زون میں ڈکیتی کی واردات، 60 افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم
  • کراچی: لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی