25 بار رشوت کی پیشکشں ٹھکرانے والے پولیس اہلکار کیلئے بڑا انعام
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
دنیا کے ہر معاشرے میں کم یا زیادہ رشوت کا چلن ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو رشوت لینے سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔غیر قانونی کام کی تکمیل یا آؤٹ آف وے جا کر کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے عموماً رشوت لی اور دی جاتی ہے، جس کو تحفہ، نذرانہ، مٹھائی جیسے نام بھی دیئے جاتے ہیں۔تاہم روس میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کی 25 بار کی گئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا جس کا صلہ پولیس انسپکٹر کو بڑے انعام کی صورت میں ملا۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے روستوف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے، اس پالیسی کے تحت وہ پولیس اہلکار جو رشوت کی پیشکش قبول نہیں کرتے، بلکہ محکمہ کو رپورٹ کرتے ہیں تو اس کی حوصلہ افزائی کیلئے پیشکش کی رقم کے مساوی اس کو انعام دیا جاتا ہے، جو اس کی ایمانداری کا صلہ ہوتا ہے۔روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی کہ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر کو 30 ہزار روبل (384 امریکی ڈالر) کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی، مذکورہ افسر نے یہ پیشکش قبول کرنے کے بجائے محکمہ کو اس سے آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ نے اتنی ہی رقم (پاکستانی لگ بھگ ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد) رقم بطور انعام دے کر اس کی ایمانداری کو سراہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔