ہم اپنے حملوں کی شدت میں عنقریب مزید اضافہ کرینگے، اعلی سطحی ایرانی اہلکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی اہلکار نے غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جاری ایرانی جوابی حملوں میں مستقبل قریب میں "بڑے اضافے" کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائیگا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا! اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی چینل سی این این (CNN) کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائے گا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا۔ امریکی چینل نے نام بتائے بغیر اعلی سطحی ایرانی اہلکار سے نقل کیا کہ ایران، غاصب اسرائیلی رژیم کے خلاف جاری پر اپنے حملے مزید تیز کرے گا اور کوئی بھی ایسا ملک جو ایرانی کارروائیوں کے خلاف اس قابض رژیم کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا؛ بدلے میں اس کے علاقائی اڈے و اہم پوزیشنیں بھی نئے اہداف بن جائیں گے! اعلی سطحی ایرانی عہدیدار نے تاکید کی کہ ایران کو یہ حق مکمل طور پر حاصل ہے کہ وہ، بین الاقوامی قانون کے مطابق، اس جعلی رژیم کو فیصلہ کن جواب دے!
واضح رہے کہ قبل ازیں اسی امریکی چینل نے اسرائیلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی جانب داغے گئے ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مدد کی تھی۔ ایک دوسرے اسرائیلی عہدیدار نے بھی سی این این کو بتایا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک نے بھی اسرائیل کے فضائی دفاع میں مدد پہنچائی ہے جن میں بعض قریبی عرب ممالک سرفہرست ہیں!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعلی سطحی ایرانی امریکی چینل کہ ایران
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔