data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل ایران میں موساد کے خفیہ کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، جنہوں نے اس حملے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں کیں، جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے تباہ کرنا، اور ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر بنانا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، موساد نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس بھی قائم کیا تھا، جہاں سے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل ڈرونز روانہ کیے گئے جنہوں نے ان ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر جوابی حملے کے لیے تیار کیے جا رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خفیہ کارروائیاں اسرائیلی حملے کی کامیابی کی ضامن بنیں، اور اسی لیے موساد کے اس غیر معمولی آپریشن کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جو اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ایک غیر روایتی اور نایاب قدم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ موساد کے ایجنٹس نے ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں ایران اسمگل کیں، جن کے ذریعے ایرانی اینٹی ائیرکرافٹ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی جنگی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی اور اسے انتہائی خفیہ طریقے سے عملی شکل دی گئی، جس نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موساد کے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم