بولیویا‘ سابق صدر کے حامیوں کا پولیس سے تصادم‘ افسران ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکرے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بولیویامیں سابق صدرکے حامیان کا پولیس سے بڑے پیمانے پر تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولیویا میں سابق صدرایوو مورالس کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق عوام کی طرف سے جوابی کارروائی میں4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 3 پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر بھی شامل تھا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سابق صدر ایوو مورالس کو اگست کے انتخابات میںناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔