data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)راہوکی پولیس کی متحرک کارروائیوں میں ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار، خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدراہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے کارندے موتی ٹھاکر کوہلی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے تھانہ راہوکی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بھی تھا،ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ راہوکی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے شفیع باؤنڈری کے قریب سے پک اپ کے ذریعے خام مال و تیار شدہ مین کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 سپلائرز کو گرفتار کرلیا گرفتار سپلائرز کی شناخت محمد عمران راجپوت اور پرکاش کوہلی کے ناموں سے ہوئی راہوکی پولیس کی کارروائی کے دوران تقریباً 100 کلو خام مال اور 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

پشاور:

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرکے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس سے ان کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا اور علاقہ ایک بڑے خطرے سے محفوظ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پارکنگ فیس وصول کرنیوالے 3 افراد گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار
  • پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، علیحدگی پسند کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار
  • ایس آئی یو کی کارروائی، منشیات فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد، 3 گرفتار
  • کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، منشیات فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد
  • پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
  • سندھ: آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار