کرشمہ کپور کے شوہر سجنے کپور کے شوہر 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم سنجے کپور معمول کی طرح اپنے دوستوں کے ہمراہ پولو کھیل رہے تھے۔ اس دوران اچانک وہ گر پڑے۔

سنجے کپور کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پولو کھیلنے کے دوران سنجے کپور غلطی سے ایک شہد کی مکھی نگل گئے۔

شہد کی مکھی کو نگلنے کی وجہ سے وہ الرجی کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔

تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنجے کپور کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور ممکنہ وجہ حرکت قلب بند ہونا ہے۔

سنجے کپور معروف صنعتکار ڈاکٹر سرندر کپور کے صاحبزادے تھے جو سونا گروپ کے بانی تھے۔

سنجے کپور نے بھارت کی آٹو انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا، اور سونا کومسٹر کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ کمپنی دنیا بھر میں الیکٹرک اور روایتی گاڑیوں کے لیے اہم پرزہ جات تیار کرتی ہے۔

کرشمہ کپور سے سنجے کپور نے 2003 میں شادی کی تھی جو 2016 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان ہیں۔

طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے ممبئی آتے رہتے تھے۔

بعد ازاں سنجے کپور نے ماڈل اور کاروباری خاتون پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، اور 2018 میں ان کے ہاں ایک بیٹے اذاریاس کی پیدائش ہوئی تھی۔

سنجے کپور کے انتقال کی خبر کے بعد کرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور اور بہنوئی سیف علی خان کو کرشمہ کے گھر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنجے کپور کپور کے

پڑھیں:

بابو سرٹاپ: نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ

بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔ فیملی سیاحت کے لیے 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگایا جا سکے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سخت جغرافیائی حالات کے باوجود سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ہم سب کے سنجو بابا 66 سال کے ہوگئے
  • بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
  • سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
  • انضمام الحق اور سرفراز نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
  • راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
  • خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟
  • بابو سرٹاپ: نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ
  • دلخراش واقعہ : چیتا 8 سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکر لے گیا
  • فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت