مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2 منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق افراد میں فواد ولد امجد، زوجہ فواد، ریان ولد فواد، عائزہ دختر فواد ، شاہ فہد ولد امجد، طوبیٰ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں عائشہ دختر فواد اور دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل ککے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت

کراچی:

شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔

زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں لگی ہیں۔ دیگر زخمیوں میں ہوٹل کا ویٹر 58 سالہ محمد اشفاق اور راہگیر 22 سالہ عبدالخالق  شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، اہلخانہ کا جناح اسپتال میں احتجاج

فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر شریف آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور چھیپا رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں عدیل اور مصطفیٰ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس قائمخانی بھی اسپتال پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ عدیل علی اور مصطفیٰ دونوں جماعت کے پرانے اور فعال کارکنان ہیں جنہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، واقعے میں ملوث افراد کی تعداد چار تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جائے وقوعہ اور ملزمان کے فرار کے راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مردان میں گیس سلنڈر دھماکہ: 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • مردان: گیس لیکیج سے دھماکے میں چھت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی نمازِ جنازہ ادا
  • مردان: گیس سلنڈر کے دھماکے سے مکان منہدم، 6 افراد جاں بحق
  • مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • گیس لیکیج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے
  • کراچی: دکان میں کمپریسر پھٹنے سے دو افراد زخمی
  • حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
  • کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ،سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت