Daily Mumtaz:
2025-09-18@00:08:04 GMT

مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 2زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 2زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے کے باعث 2منزلہ مکان کی چھت گرگئی۔

حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر گھر کے 6افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں۔

زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے سو سے ذیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جانبحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-14

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلدیاتی تاریخ کا پہلا ٹاؤن بن گیا ہے جس نے مسلمان ملازمین کو حج پر بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہندو اور مسیحی ملازمین کے لیے بھی زیارتوں کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کے روز کونسل ہال میں قرعہ اندازی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ دس ملازمین کا تعلق مسیحی برادری جبکہ دو کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جو اپنے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ یہاں ہر شہری محفوظ ہو اور مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکے۔ گلشن اقبال ٹاؤن نے اس مقصد کی عملی مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ آپ بھی گلشن کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ سب کے تعاون سے ہم گلشن اقبال ٹاؤن کو پاکستان کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس احمد، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض، کونسل آفیسر محمد مجتبیٰ، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

 

چیئرمین گلشن اقبا ل ٹائون ہندوومسیحی ملازمین کے زیارت کے لیے قرعہ اندازی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
  • کیمرون میں بم دھماکا‘ 10ہلاک و زخمیوں کی اطلاعات
  • مردان میں خناق کی وبا پھوٹ پڑی؛ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی