چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور کی ماحول دوست خاتون نے گھر کے چھت پر بوٹانیکل گارڈن بنایا ہے جس میں مختلف قسم کے قیمتی پودے لگائے گئے ہیں جن سے آرگینک کاسمیٹکس مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچن گارڈننگ: گملوں میں ہی سبزیاں اگائیں، صحت و بچت دونوں پائیں
پشاور گلبرگ کی رہائشی سیدہ مہوش اسد پروفیشنلی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ سے وابستہ ہیں لیکن چوں کہ ان کے دادا حکیم ہیں اس لیے ان کا فطری طور پر جڑی بوٹیوں سے گہرا لگاؤ ہے جس کی زندہ مثال ان کے گھر کی چھت پر ایک چھوٹا سے باغیچہ ہے۔
سیدہ مہوش نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پودوں کے بارے میں تو شروع سے علم تھا لیکن جڑی بوٹیوں کا علم انہیں اپنے دادا کی وجہ سے ملا۔
مزید پڑھیں: اسکردو کی خاتون کسان جو کچن گارڈننگ سے لاکھوں روپے کماتی ہے
ان کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے سے باغیچے سے اگر ایک طرف وہ ماحولیات کی خدمت میں اپنے حصے کی شمع جلا رہی ہیں تو دوسری طرف جڑی بوٹیوں سے مختلف قسم کے قیمتی آئل، شیمپو اور کریم سمیت مختلف کاسمیٹکس بھی تیار کرتی ہیں جنہیں فروخت کرکے وہ گھر کا خرچہ چلا لیتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور بوٹانیکل گارڈن چھت پر گارڈن روف ٹاپ گارڈن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور چھت پر
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔