لاہور (نیوز رپورٹر) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔ وزیر اعلیٰ  مریم نواز  نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔ مریم نواز نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔  ایس آر ٹی کے ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ترکیہ، چین، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔ نورنکو انٹرنیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلی مکمل ای ٹرین’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری ملے گی۔  بعد ازاں مریم نوا زنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے لئے 50ہزار سے زائد لون مکمل ہونے پر  تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب میں اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی زمین، اپنا گھر سکیم کے تحت مفت پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی زمین، اپنا گھر سکیم کے پہلے فیز میں 2ہزار پلاٹ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے گھر بنانے والے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مخلص ہے۔ آئی جی انتظار کرتے رہے، احتجاج کے لئے کوئی نہیں آیا، لگتا ہے عقل آگئی۔ بے ہنگم شور اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی کے بوجھ کے نیچے دفن ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزا کیا ہوتا ہے۔ پنجاب کا مقدر سازش نہیں خدمت کے ہاتھ میں ہے۔ ہر وعدہ پورا کریں گے اور قدم قدم پر خدمت کے نشان چھوڑ کر جائیں گے۔ وزیر اعظم  قوم کی زندگیوں میں بہتری لارہے ہیں۔ محمد نواز شریف ہر میٹنگ میں بجلی سستی اور مہنگائی کم کرنے کا کہتے ہیں۔ نواز شریف مجھے ہر روز تلقین کرتے ہیں کہ مخلوق کی خدمت کے لئے نیت کو خالص کریں۔ پنجاب میں ترقی ہر سو نظر آنا شروع ہوگی ہے۔ پاکستان سفارتی اور معاشی محاذ پر ابھرتے ہوئے سورج کی طرح طلوع ہورہا ہے۔ پاکستان کی اکنامک آؤٹ لک بہتری کے اعشارے دے رہی ہے۔ مثبت رجحانات ہرسو نظر آرہے ہیں۔ پنجاب میں بہت سی نئی سکیمیں لارہے ہیں۔ ہر شہر میں بد ترین علاقوں میں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ساؤتھ پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کا صاف پانی مہیاکریں گے۔ 24ہزار دیہات کو ماڈل بنانا میرا عزم ہے۔ ہر گاؤں کی گلیاں، سڑکیں پکی،سکولوں اورہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور سیوریج سسٹم وغیرہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں ہر شہر کے لئے 1100ای بسیں آرہی ہیں۔جہاں مرضی جائیں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20روپے ہی ہوگا۔ لاہور میں جنوبی ایشیا کی پہلی ایس آر ٹی ٹرین لارہے ہیں۔ لاہور کی عوام کو 20روپے میں عزت کی سواری ملے گی۔پنجاب کے ہر شہر کے لئے ای بسیں آئیں گی کیونکہ ہر شہر اور ہر شہری برابر ہیں۔ جرائم پیشہ لوگ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر جرم نہ کرنے کا عہد کر رہے ہیں۔ مزدوروں کو 13لاکھ راشن کارڈ دے رہے ہیں۔ پنجاب کے 19 شہروں میں بے زمین لوگوں کو پلاٹ اور گھر بنانے کے لئے قرض دیں گے۔ حکومت پنجاب ہر روز نیا پراجیکٹ لانچ کررہی ہے۔ اپنی چھت، اپناگھر میرے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی کرایہ نہ دینے پر گھر سے نہیں نکالا جاسکے گا۔اپنی چھت، اپنا گھر سو فیصد بلاسود قرض ہے، 9 سال میں واپس کرنا ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی اصرار کرکے ماہانہ قسط15ہزار سے کم کروائی۔ اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ہر شخص باآسانی 15ہزار ماہانہ ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر کر بہت محنت کے ساتھ اپنی چھت، اپنا گھر کا ماڈل تشکیل دیا۔ اکتوبر نومبر میں پراجیکٹ لانچ کیا، 45ہزار گھر بن رہے ہیں، 9 ہزار گھر مکمل ہوچکے ہیں۔میرا بس چلتا تو گھر بنانے والے ہر خاندان کو خود جا کر مبارکباد پیش کرتی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں شفافیت کے لئے 60سے 70ہزار لوگوں کو کالیں کی گئی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے بارے میں 95 فیصد لوگوں کی فیڈ بیک اطمینان بخش رہی۔ اپنی چھت، اپنا گھر اجیکٹ سے متعلق روزانہ کالیں سنتی ہوں۔ یہ 64ہزار گھر نہیں بلکہ ہزاروں کہانیاں اور داستانیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگست کے آخر تک قرضوں کا اجراء  64سے 75ہزار تک پہنچ جائے گا۔ ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔اپنی چھت،ا پنا گھر پراجیکٹ کے تحت تقریباً25 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔  نواز شریف اور  شہبازشریف نے بھی اپنے دور میں گھر بنائے اور لوگوں کو دیئے۔ سرکاری طور پر فی گھر بنا کر دینے کا تخمینہ 40 لاکھ روپے تھا جو عام آدمی کے لئے مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ دل دہلا دینے والی داستانیں سن کر فرط جذبات سے آنسو آگئے۔ دنیا بھر میں اپنی چھت، اپنا پراجیکٹ کی مثال دی جائے گی۔  پبلک سیکٹر میں ہاؤسنگ کے کسی پراجیکٹ کی ایسی مثال نہیں ملتی۔ محمد نواشریف صاحب نے لوگوں کو خود چیک دیکر اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے…… پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔ حوصلہ افزائی کرنے پر قائد محمد نوازشریف کا شکرایہ ادا کرتی ہوں۔ عوام گواہ ہے کسی کو قرض کے لئے سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں پڑی۔ کوئی گھر رشوت یا سفارش سے نہیں بنا، آپ سر اٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ میرا گھر ہے۔ اپنی چھت، اپناگھر پراجیکٹ کی ہر سٹوری پر میری نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو دوسروں کے گھروں کی اینٹیں اٹھاتے تھے، آج اپنے گھرکی اینٹیں لگارہے ہیں اور چابیاں اٹھارہے ہیں۔ میں نے دیکھا میاں بیوی بچوں سمیت خود ملکر اپنے گھر کے لئے محنت کررہے ہیں۔ میں نے عوام کو اپنی چھت دینے کا وعدہ کیا، وعدہ نبھایا اور عوام نے بھی ہزار ملین روپے اقساط واپس کرکے عہد نبھایا۔ خوشی ہے  عوام کے کسی کام آسکی، لوگوں کی دعائیں میرا اثاثہ ہیں۔ ایک کروڑ گھر بنانے کا دعو یٰ فائلوں سے باہر نہ نکل سکا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے لئے 15 لاکھ رجسٹریشن اور 7 لاکھ درخواستیں آچکی ہے۔ اب لوگوں کو اعتبار ہے کہ میرٹ پر لون ملے گا۔ حیران ہوں ایک دن قرضہ ملا اور تین ہفتے بعد گھر بن رہا ہوتا ہے۔ ہم نے بغیر دعویٰ کیے ہزاروں گھر بنا دیئے۔ ریاست کو ماں کا قرار ادا کرنا چاہیے۔ میرے لیے گورننس کا ماڈل یہ ہے کہ لوگوں کے گھروں پر دستک دیکر سروسز مہیا کی جائیں۔ میں نے آئی جی صاحب کو کہا ہے کہ لوگوں کی داد رسی کے لئے موبائل پولیس سٹیشن لانچ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بند کی جانے والے فری ادویات اب دوبارہ ملی رہی ہیں۔ ہارٹ، کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس مریض بچوں کو بھی گھر کی دہلیز پر ادویات دے رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں کلینک آن ویلز گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ریاست اور عوام درمیان اعتماد کی کمی کو پورا کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ لوگوں نے زندگی بھر کمائی کرکے یا زیور بیچ کر پلاٹ لیے۔ بلا سود قرضہ ملاتو گھر بنا لیا۔جن کے پاس زمین ہے نہ گھر ان کے لئے اپنی زمین، اپنا گھر سکیم لارہے ہیں۔ پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپلائی کرنے والے ہرفرد کو میرٹ پر قرضے ملے۔ لاہور کو پنجاب سمجھنے کی بات غلط ہے ہر ضلع میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بن رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں مزید گھر بنانا چاہتی ہوں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت سالانہ ڈیڑھ لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اوروسائل دے تو سب عوام پر نچھاور کر دیں۔عوامی فیڈ بیک سے آگاہ کرنے پر امجد حفیظ اور ایس ایم یوکا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ دوسری جانب شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مریم نواز شریف نے پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد  دی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت پراجیکٹ کی لارہے ہیں ایس ا ر ٹی گھر بنانے اپنی زمین لوگوں کو اپنی چھت گھر بنا کریں گے کرنے کا رہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟

وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے کیے، ہم نے لوگوں کے لیے حقیقی گھر تعمیر کیے ہیں۔ یہ منصوبہ عوام کو آسانی فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 50ہزار لون کا ہدف پورا کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہیں https://t.co/tcr0TcGt9H

— PMLN (@pmln_org) August 6, 2025

انہوں نے واضح کیا کہ قرضے کسی سیاسی سفارش یا تعصب کے بغیر دیے گئے ہیں اور حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے ہی ریکارڈ کو توڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 64 ہزار گھر صرف اینٹوں اور گارے سے بنے ڈھانچے نہیں، بلکہ 64 ہزار خاندانوں کی امیدوں، خوابوں اور زندگیوں کی کہانیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کی تکلیفوں سے آگاہ ہیں، ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور پُرسکون چھت مہیا کریں، اور یہی خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست تک گھروں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچے گی، سال کے آخر تک ایک لاکھ خاندانوں کو گھر دیے جائیں گے اور اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر فراہم کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے اس تاثر کو رد کیا کہ حکومت صرف لاہور پر توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم پورے پنجاب میں جاری ہے اور اس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بھی ایسا فرد سامنے نہیں آئے گا جس سے اس کی سیاسی وابستگی کے بارے میں پوچھا گیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو: مریم نواز
  • مریم نواز کا ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرام سپراٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلانے کا افتتاح کردیا
  • شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈٹرانزٹ” میں تجرباتی سفر
  • اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
  • ’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
  •  انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز